• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرحِ سود میں اضافہ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

شرحِ سود میں اضافے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 674 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 823 پوائنٹس پر آ گیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 68 ہزار 171 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 68 ہزار 854 کی بلند سطح تک بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 69 ہزار 497 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ روز شرحِ سود میں اضافے سے قبل انڈیکس 0.68 فیصد کمی پر بند ہوا تھا، مارکیٹ میں کل 6 دن کے بعد ایک ارب شیئرز سے کم سودے ہوئے تھے۔

تجارتی خبریں سے مزید