پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔
بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 4275 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار 548 پوائنٹس پر آ گیا۔
آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 61 ہزار 461 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 64 ہزار 357 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار 823 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔