• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں کچے کے علاقے سے ڈکیتوں کا خاتمہ، 23 ارب کے منصوبوں کا اعلان

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس 

پنجاب میں کچے کے علاقے سے ڈکیتوں کے خاتمے کے بعد کچے میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کچے میں 23 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے اور اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 14 ہزار 500 ایکڑ سرکاری زمین کچے کے لوگوں کو دینے کا حکم دے دیا۔

مریم نواز نے کچے کے لیے ٹرانسپورٹ اور کلینک آن ویل بھیجنے کی بھی ہدایت کردی، کچے میں پہلی بار جدید سولر ڈرون سرویلنس، تھانوں اور چیک پوسٹوں میں بھی سیف سٹی مانیٹرنگ ہوگی، کچے میں نادرا رجسٹریشن بھی شروع کردی گئی۔

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس نے کچے کے علاقوں سے ناجائز اسلحے کی واپسی کے پلان کی بھی منظوری دے دی، اسلحے کی افادیت کے مطابق پیسے ملیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ کچے کو ترقی دے کر محفوظ، مثالی اور بہترین علاقہ بنائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید