• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنا نکاح نامہ پڑھوں گی اور بہت ساری چیزیں حق مہر میں لکھواؤں گی: حنا طارق

حنا طارق— فائل فوٹو
حنا طارق— فائل فوٹو

ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ حنا طارق کا کہنا ہے کہ میں اپنا نکاح نامہ ناصرف خود پڑھوں گی بلکہ اپنا حق مہر بھی خود لکھواؤں گی۔

اداکارہ حنا طارق ان دنوں ڈرامہ سیریل ’رحمت‘ میں ’پریشے‘ کے کردار میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

حال ہی میں حنا طارق ایک یوٹیوب پروگرام میں بھی نظر آئیں، جہاں انہوں نے مختلف امور پر کھل کر بات کی۔

گفتگو کے دوران جب اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنا نکاح نامہ پڑھیں گی؟

اس پر انہوں نے کہا کہ میں اپنا نکاح نامہ صرف پڑھوں گی نہیں بلکہ بہت ساری چیزیں بھی حق مہر میں لکھواؤں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ میری دیرینہ خواہش ہے کہ میں اپنے حق مہر میں لکھواؤں کہ عمرہ یا حج پر جانا ہے۔ مجھے پیسے نہیں یہ چاہیے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج کل بہت سی چیزیں بدل گئی ہیں۔ آج کل کے لڑکے لڑکیاں اپنے پارٹنر کے ماضی کے حوالے سے سوال نہیں کرتے۔ کوئی طلاق یافتہ ہے یا نہیں اب کسی کو اتنا فرق نہیں پڑتا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید