ایران کی وزارتِ خارجہ نے ملک کے جنوبی ساحلی علاقوں پر ہونے والے تازہ امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بہیمانہ قرار دیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے تہران اور واشنگٹن کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) کے تحت طے پانے والی جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی حکومت کے یہ اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ اپنے وعدوں اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی کوئی قدر نہیں کرتی اور عہد شکنی اس کی پالیسی کا حصہ بن چکی ہے۔
ایران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ امریکی فوجی جارحیت کے خلاف اپنی قومی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔