بھارتی اداکارہ، گلوکارہ اور ڈانسر نورا فتحی نے فٹبال کے شائقین کے لیے اپنا نیا ترانہ دی وکٹری اینتھم: چیمپئنز (The Victory Anthem: Champions) جاری کردیا۔
نورا فتحی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے گانے کی ریلیز کا اعلان کیا۔
میوزک ویڈیو میں وہ فٹبال جرسی زیب تن کیے مداحوں کے ساتھ پُرجوش رقص کرتی نظر آتی ہیں، جبکہ ویڈیو میں فٹبال کے جوش و خروش کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
گانے کی ریلیز کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات نے نورا فتحی کی اس نئی پیشکش کو سراہتے ہوئے اسے کھیلوں کے شائقین کے لیے ایک پرجوش تحفہ قرار دیا۔
یہ گانا اس عالمی شہرت کے بعد سامنے آیا ہے جو نورا فتحی کو ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں سنجوئے دیب کے ساتھ پیش کیے گئے آفیشل گانے سیئر سیئر (Siir Siir) سے حاصل ہوئی تھی۔
نورا فتحی اور بنگلادیشی نژاد امریکی موسیقار، ڈی جے اور پروڈیوسر سنجوئے دیب نے ایک بار پھر چیمپئنز کے ذریعے موسیقی کے میدان میں مشترکہ تعاون کیا ہے۔
واضح رہے کہ نورا فتحی ماضی میں بھی فٹبال ورلڈ کپ کے دوران اپنے آبائی ملک مراکش کی بھرپور حمایت کرتی رہی ہیں۔