• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اردن کے نائب وزیراعظم ایمن الصفدی سے ٹیلیفونک گفتگو

فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان
فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم ایمن الصفدی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ایمن الصفدی نے پاکستان کے تعمیری کردار اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے تمام فریقین کے درمیان مثبت روابط اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک-اردن دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے اور قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید