سنڈے میگزین کا سلسلہ ’’ایک پیغام، پیاروں کے نام‘‘ ایک دل کی آواز، دوسرے دل تک پہنچانے کے ساتھ مختلف مواقع پر کئی خُوب صُورت رشتوں کے دِلی جذبات کی عکّاسی و ترجمانی بھی کرتا ہے۔
اب چوں کہ ’’عیدالاضحٰی‘‘ کی آمد آمد ہے، تو اگر آپ بھی اس عیدِ قرباں کے موقعے پر اپنے کچھ بہت پیاروں، دل داروں کے لیے کوئی بھی پیغام (نثر یا شعر کی صُورت) بھیجنا چاہیں، تو ہمیں درج ذیل پتے پر ارسال کردیں۔
ایڈیٹر، ’’سنڈے میگزین‘‘، صفحہ ’’ایک پیغام، پیاروں کے نام‘‘ (عیدالاضحیٰ اسپیشل ایڈیشن) روزنامہ جنگ، شعبۂ میگزین، اخبار منزل، آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی۔
ای میل:
sundaymagazine@janggroup.com.pk
یاد رہے، پیغام بھیجنے کی آخری تاریخ16 مئی 2026ء ہے۔
نوٹ: پیغام بہت مختصر، خوش خط اور جامع ہو، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو موقع مل سکے۔