• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، امریکہ یادداشتِ مفاہمت کے قریب، شاہزیب خانزادہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) صحافی و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے لئے نئی پیشکش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ ناکہ بندی ختم کرنے کیلئے تیار ہے ۔ ایران امریکہ یادداشتِ مفاہمت کے قریب ہے۔ جنگ کے امکانات کم ہیں۔ اگر ایران کی جانب سے مثبت ردعمل نہ آئے تو یہ غیر منطقی بات ہوگی۔ وہ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب صدر ٹرمپ کی جانب سے ناکہ بندی ختم کرنے کے عندیے کے بعد توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ ایران بھی آبنائے ہرمز کھولنے پر آمادہ ہو جائے گا۔ ٹرمپ نے یہ آفر دی ہے کہ وہ ناکہ بندی ختم کر رہے ہیں ایران اگر اب بھی نہیں مانتا تو یہ کوئی منطقی بات نہیں ہوگی۔ ایران نے کچھ دن پہلے جو آبنائے ہرمز کھولی تھی امریکی صدر ٹرمپ نے ناکہ بندی کی تھی جس کی وجہ سے ایران نے دوبارہ آبنائے ہرمز بند کر دی تھی اب صدر ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے ہیں کہ میں ناکہ بندی ختم کر رہا ہوں آپ بھی آبنائے ہرمز کھول دیں میں سمجھتا ہوں ایران اس بات کو مان لے گا ۔
اہم خبریں سے مزید