• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ سے جڑے متنازع تصفیے کی عدالتی جانچ کا حکم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی محکمہ انصاف کے درمیان متنازع تصفیے کی عدالتی جانچ کا حکم دے دیا گیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا کی جج نے صدر ٹرمپ اور محکمہ انصاف کے درمیان ہونے والے مقدمے کے تصفیے پر نظر ثانی کا حکم دیا ہے۔

جج نے یہ فیصلہ 35 ریٹائرڈ وفاقی ججوں کی عدالت سے معاہدے کی تحقیقات سے متعلقہ درخواست پر کیا ہے، جن کا خیال تھا کہ ممکنہ طور پر یہ گٹھ جوڑ عدالت کے ساتھ دھوکا دہی پر مبنی ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تصفیہ انٹرنل ریونیو سروس (آئی آر ایس) کے خلاف دائر 10 ارب ڈالر کے مقدمے کو ختم کرنے کےلیے کیا گیا تھا۔

اس فیصلے کے بعد پہلے سے ہی تنقید کی زد میں موجود معاہدے کی مزید قانونی جانچ پڑتال شروع ہوگئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی ہی حکومت کے خلاف یہ مقدمہ اس الزام کے تحت دائر کیا تھا کہ اُن کے ٹیکس ریکارڈز غلط طریقے سے لیک کیے گئے، جس سے خفیہ ٹیکس معلومات میڈیا تک پہنچیں۔

تصفیے کے تحت تقریباً 1.8 ارب ڈالر کا ایک فنڈ قائم کیا جانا تھا تاکہ مبینہ طور پر سیاسی بنیادوں پر سرکاری اداروں کے نشانے پر آنے والے افراد کو معاوضہ دیا جا سکے۔

معاہدے پر بعد ازاں شدید تنقید ہوئی، ناقدین کے مطابق یہ فنڈ غیر معمولی، غیر شفاف اور ممکنہ طور پر سیاسی مقاصد کےلیے استعمال ہوسکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید