• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین کو بل پر بتایا جائے گا اس ماہ کتنی سبسڈی ملی: ترجمان پاور ڈویژن

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاور ڈویژن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صارفین کے ماہانہ بل پر بتایا جائے گا کہ انہیں اس ماہ کتنی سبسڈی دی گئی۔

ترجمان کے مطابق بجلی کے بل پر کیو آر کوڈ اسکین کر کے صارفین کو لنک پر رجسٹریشن کرنا ہو گی، رجسٹریشن یقینی بنانے کے لیے ہے کہ بجلی کم استعمال کرنے والے خاندانوں کو ریلیف ملتا رہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ واضح رہے کہ اس کا مطلب کسی بھی طرح سبسڈی ختم کرنا نہیں ہے، حکومت کا مؤقف ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق اس عمل کا مقصد فقط وسائل کا صحیح اور منصفانہ استعمال ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی صارفین سبسڈی کے لیے دیے گئے کیو آر کوڈ پر رجسٹریشن کریں۔

تجارتی خبریں سے مزید