• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، ماہی گیری میں 20 فیصد کمی آگئی

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ماہی گیری کے شعبے میں بیس فیصد کمی آگئی۔

وزیر فشریز اینڈ لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔

ایک بیان میں محمد علی ملکانی کا کہنا تھا کہ ایک اسکیم لائی جا رہی ہے جس کے تحت فی کشتی مالک کو ایک سے دو لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

اسکیم کے تحت حکومت نو ہزار چھ سو چونتیس رجسٹرڈ کشتی مالکان کوامداد فراہم کرے گی۔

بڑی کشتیوں کے مالکان کوفی کشتی دو لاکھ اورچھوٹی کشتی مالکان کوفی کشتی ایک لاکھ روپے سبسڈی کے طور پر دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ایک بار کی ادائیگی کے طور پر دو ماہ کے ایندھن کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ہے اورسبسڈی ڈیجیٹل طریقے سے تقسیم کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید