پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 4.98 فیصد بڑھا۔
انڈیکس ایک ہفتے میں 8121 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 71 ہزار 115 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 10741 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 73 ہزار 274 رہی جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 62 ہزار 532 رہی۔
بازار میں ہفتہ بھر میں 4.36 ارب شیئرز کے سودے 210 ارب روپے میں ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1 ہفتے میں 880 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 903 ارب روپے ہو گئی۔