عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جنگ ختم کرنے کی پیشکش مسترد کرنا قرار دی جا رہی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 2.69 فیصد اضافے کے بعد 104.01 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 3.24 فیصد اضافے کے ساتھ 98.51 ڈالرز فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔
ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ میں بے چینی پائی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔