• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: ڈاکٹر احمد خلیل خان

صفحات: 180، قیمت: 1200روپے

ناشر: گردوپیش پبلی کیشنز، ملتان۔

فون نمبر: 6708423 - 0318

زیرِ نظر مجموعۂ کلام کے خالق، ڈاکٹر احمد خلیل خان کا تعلق ملتان سے ہے، جس نے اپنے علمی و ادبی کاموں کی بدولت ایک دبستان کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔ احمد خلیل کو ادبی ذوق وَرثے میں ملا کہ اُن کے والد، شاہد راحیل خان بھی کہنہ مشق شاعر، محقّق اور قانون دان ہیں۔ احمد خلیل کا شمار نئی نسل کے نمائندہ شعرا میں ہوتا ہے۔

ان کا پہلا شعری مجموعہ’’ادراک‘‘ 2021ء میں شائع ہوا تھا، جب کہ ہمارے سامنے اُن کا دوسرا مجموعۂ کلام ہے، جس میں اُن کی 161غزلیں اور4نظمیں شامل ہیں۔ آخر میں متفّرق اشعار بھی دیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر احمد خلیل کی شاعری میں محبّت کے رنگ نمایاں ہیں، لیکن کہیں کہیں مزاحمتی رنگ بھی دَر آیا ہے۔

ممتاز و معتبر شاعر، عباس تابش نے تحریر کیا ہے کہ’’احمد خلیل کی غزل میں موضوعاتی تنوّع ہے۔ وہ ہمارے کئی شعرا کی طرح اپنی کہی ہوئی غزل بار بار نہیں کہتے، بلکہ اُن کی ہر غزل، نئے مضامین اور نئی فضا کے ساتھ ہمارے وجدان کو تسکین پہنچاتی ہے۔‘‘ ڈاکٹر احمد خلیل کے لیے عباس تابش کے یہ الفاظ سند کا درجہ رکھتے ہیں۔ زیرِ نظر کتاب میں ڈاکٹر صغرا صدف اور رضی الدین رضی کے مضامین بھی شامل ہیں۔

سنڈے میگزین سے مزید