ملتان(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ کالے منڈی نے انجمن تاجران ملتان سٹی کے 16مئی کو ہونے والے انتخابات میں امیدوار صدر ظفراقبال صدیقی اور امیدوارجنرل سیکرٹری عزیزالرحمن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ، یہ اعلان گزشتہ روز انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ کالے منڈی کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا ،جس کی صدارت انجمن تاجران کالے منڈی کے صدر عبدالغفار نے کی ، اجلاس میں جنرل سیکرٹری زاہدصدیقی سمیت دیگر تاجر رہنماؤں شیخ طاہر قریشی، شاکر عدیل، ناصر علی قریشی، حاجی توصیف، غلام مرشد، مختار دی پپو، بلال احمد قریشی، نور عالم قریشی، زوہیب بٹ، زاہد علی پپو، افضال خان، محمد اشرف، ندیم احمد، خادم بٹ، شریف پلازہ کے صدر شیخ مرتضیٰ، ملک سعید سمیت تاجر برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر صدر مدینہ مارکیٹ کالے منڈی عبدالغفار اور جنرل سیکرٹری زاہد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو مسائل کے حل، تاجروں کے حقوق کے تحفظ اور شہر بھر کی مارکیٹوں کو متحد رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔