دبئی میں کرایہ داروں کے لیے'فلیکسی رینٹ' نامی اسکیم کا آغاز کردیا گیا۔
دبئی سے اماراتی سرکاری میڈیا کے مطابق ماہانہ اقساط پر کرایہ ادا کرنے کے لیے اسکیم شروع کی گئی ہے۔
اماراتی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ 12رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے ساتھ شراکت میں شروع کیا گیا ہے۔
اماراتی سرکاری میڈیا کے مطابق کرائےکی کل رقم تبدیل نہیں ہوگی، صرف ادائیگی کا طریقہ مختلف ہوگا۔ اسکیم کے تحت کرایہ دار کرایہ ماہانہ اقساط، ایک یا دو چیکس یا کارڈ سے ادا کر سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بعض صورتوں میں ادائیگی میں رعایتی مدت، سالانہ اضافہ معاف کرنے کی اجازت بھی دی جا سکتی ہے، باؤنس چیک کی فیس بھی اس اسکیم کے تحت ختم کر دی جائے گی۔
اماراتی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ اسکیم نئے اور تجدید شدہ دونوں کرایہ ناموں پر لاگو ہوگی۔