دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو ایک ہفتے میں 350 ارب ڈالر کا نقصان ہوگیا۔
امریکی جریدے کے مطابق مسک کی دولت میں یہ کمی اسپیس ایکس کے شیئرز میں تقریباً 30 فیصد گراوٹ کی وجہ سے ہوئی۔
اب ایلون مسک کی مجموعی دولت 1 اعشاریہ 45 ٹریلین ڈالرز سے کم ہو کر تقریباً 1 اعشاریہ 1 ٹریلین ڈالرز رہ گئی ہے۔
جریدے کے مطابق چند روز قبل اسپیس ایکس کی شاندار لسٹنگ نے سرمایہ کاروں میں جوش پیدا کر دیا تھا لیکن اب اے آئی منصوبوں کے لیے نئی فنڈنگ اور بڑھتے اخراجات کے خدشات نے مارکیٹ کا موڈ بدل دیا ہے۔
اس دباؤ کا اثر صرف اسپیس ایکس تک محدود نہیں رہا، بلکہ کئی دیگر عالمی ٹیک مارکیٹس بھی دباؤ کا شکار ہیں۔