• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں ڈوب کر مرنے والوں کی تعداد 40 ہوگئی، وزیراعظم کی تصدیق

فرانسیسی وزیراعظم سیباسٹین لیکورنو نے ملک میں ڈوبنے سے مرنے والی کی تعداد 40 ہونے کی تصدیق کردی ۔

گرمی کی لہر سے متعلق ہنگامی اجلاس سے خطاب میں فرانسیسی وزیراعظم نے کہا کہ مختلف مقامات پر نہانے کے دوران ڈوبنے والے افراد کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

سیباسٹین لیکورنو نے ان واقعات کو افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ 18 جون سے اب تک ملک میں ڈوبنے کے باعث 40 اموات ہوئی ہیں،جن میں زیادہ تر نوجوان ہیں۔

فرانس کےمحکمہ موسمیات ملک بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا ہوا ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید