• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تباہ شدہ ایف 15 طیارے کے فائٹر پائلٹ کا انکشاف، امریکی حکام میں کھلبلی مچ گئی

ایران جنگ میں تباہ ہوئے امریکی طیارے ایف 15 کے فائٹر پائلٹ نے اہم انکشافات کردیے، جس کے بعد امریکی حکام میں کھلبلی مچ گئی۔

فائٹر پائلٹ کا کہنا تھا کہ نشانہ بننے سے پہلے دیکھا، بہت سارے ایرانی ڈرونز نے ’جیلی فش‘ کی فارمیشن بنائی ہوئی ہے، جیسے فضا میں ’ڈرونز کی بارودی سرنگ‘ تھی۔

امریکی فائٹر پائلٹ نے مزید کہا کہ ایک بڑا ڈرون اوپر اور لاتعداد چھوٹے ڈرونز اس کی ٹانگوں کی طرح اڑ رہے تھے۔

امریکا کا ایف 15 طیارہ ایرانی فضائی حدود میں اپریل میں گر کر تباہ ہوا تھا، طیارے کے دونوں پائلٹوں نے ’ایجیکٹ‘ کیا تھا، جنہیں بعد میں امریکی فوج نے اسپیشل آپریشن کر کے’ریسکیو‘ کیا تھا۔

پائلٹ کے بیان سے امریکی حکام میں کھلبلی مچ گئی، ماہرین کے مطابق اگر پائلٹ سچا ہے تو یہ ایران کی ڈرون صلاحیتوں میں اعلیٰ جدت کا ثبوت ہے۔

ماہرین کے خیال میں ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی میں چین اور روس کی معاونت حاصل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید