• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا کا اعزاز، بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے تحقیقاتی مقالے میں پہلی پوزیشن

ملتان(سٹاف رپورٹر)وائس چانسلرجامعہ زکریا ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے شعبہ ہیومن نیوٹریشن کی ٹیم کو بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے تحقیقاتی مقالے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر تعریفی اسناد سے نوازا ،ٹیم میں احمد مجتبیٰ ، عائشہ حمید شامل تھے،اس موقع پر سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین ،چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن ڈاکٹر خرم افضل ، پروفیسر ڈاکٹر توصیف سلطان، ڈاکٹر عمیر وقاص اور سمن داس اور ڈاکٹر عدنان امجد موجود موجود تھے،یہ مقابلہ نیو ڈی لینڈ کی تنظیم ایسو سیشن آف پیسیفک رم یو نیورسٹیز ( اے پی آر یو ) کے زیر اہتمام ہوا جو ہر سال گلوبل ہیلتھ کانقرنس کا انعقاد کرتی ہے ۔
ملتان سے مزید