پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔
بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 392 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 898 پوائنٹس پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 70 ہزار 534 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 71 ہزار 571 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 506 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسہ سستا ہو کر 278 روپے 66 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔