پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 3.22 فیصد کم ہوا۔
انڈیکس گزشتہ ہفتے 5519 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 65 ہزار 596 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 6280 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 71 ہزار 571 رہی جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 65 ہزار 291 رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 513 ارب روپے کم ہو کر 18389 ارب روپے ہو گئی۔