• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: دکانوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس کو مقرر کردہ بندش کے اوقات سے استثنیٰ مل گیا

سندھ میں دکانوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس کو مقرر کردہ بندش کے اوقات سے استثنیٰ دے دیا گیا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ فوڈ آؤٹ لیٹس اور شادی ہالز کو بھی مقررہ بندش کے اوقات سے استثنیٰ دیا گیا ہے، کاروباری مراکز اب معمول کے مطابق اپنے اوقاتِ کار جاری رکھ سکیں گے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ مخصوص اوقات توانائی کے تحفظ اور کفایت شعاری پالیسی کےتحت مقرر کیے گئے تھے، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، شہری سہولت اور معیشت کے استحکام پر یقین رکھتے ہیں، تاجروں و صنعت کاروں کی تجاویز اور ان کی مشکلات کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مشاورت، عوامی مفاد اور زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتے ہیں، تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی، مشکل معاشی حالات میں بھی عوام اور کاروباری طبقے کے مفادات کا تحفظ کیا۔

تجارتی خبریں سے مزید