• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں شہری نقدی، وبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم،پولیس نے  لوٹ مار کے الزام میں 27مقدمات درج کرلیے ،تفصیلات کے مطابق  تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں کاشف سے ڈاکو نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے جب کہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں  ارشاد کے بکرے، عارف کا سامان، بستی ملوک کے علاقے میں فیصل کے پانچ بکرے ،سٹی شجاع آباد کے علاقے راشد علی کے موبائل فونز ،ندیم کا پمپ موٹر، رمضان کی نقدی و طلائی زیورات، صدر شجاع آباد کے علاقے  میں عامر کی بھینس، عبدالرشید کے  ڈیڑھ لاکھ روپے، حبیب بکریاں وغیرہ، صدر جلالپور کے علاقے میں رفیق کی بکریاں، کینٹ کے علاقے میں عارف کا سامان، جلیل آباد کے علاقے میں عمیر کا موبائل فون، مظفر آباد کے علاقے میں سعید کے  21لاکھ روپےاور طلائی زیورات ،حاجی محمد کا موبائل فون، شاہ شمس کے علاقے  میں اجمل کے 1لاکھ 23ہزار  روپے ،ممتاز آباد کے علاقے  میں محمود کے لاکھوں  روپے وطلائی زیورات ،نیوملتان کے علاقے میں اصغر کے  85ہزار  روپے، خلیل احمد کا موبائل فون، عرفان کی انار کے ڈبے وغیرہ شاہ رکن عالم کے علاقے اسامہ طلائی زیورات مقصود سیتل ماڑی کے علاقے کامران کی موٹرسائیکلیں قدوس ،اختر کی نقدی و موبائل فونز یاس اسلم کی نقدی و سونا انور کا انور کا سامان اور بدھلہ سنت کے علاقے شکیلا خانم کا سولر انورٹر چوری ہوگئے ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید