ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت شروع ہوگیا۔
میٹ آفس میں ہونے والے اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات، سپارکو کے ماہرین شریک ہیں۔
وزارت مذہبی امور کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں بھی جاری ہے، جس کی صدارت مفتی ضمیر احمد ساجد کر رہے ہیں، لاہور میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹی کا ایوان اوقاف میں اجلاس جاری ہے۔
لاہور میں ہونے والے زونل کمیٹی اجلاس کی صدارت ڈی جی اوقاف حافظ انیس الرحمٰن کر رہے ہیں، زونل رویت ہلال کمیٹی چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھجوائےگی، ذی الحج کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔