• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: پروفیسر احمد علی صابر بولانوی

صفحات: 323، قیمت: 2000روپے

ناشر: قلم فائونڈیشن انٹرنیشنل، یثرب کالونی، والٹن روڈ، لاہور کینٹ۔

فون نمبر:0515101 - 0300

زیرِ نظر کتاب کے مصنّف اپنی ذات میں ایک ادارہ ہیں۔ ان کی تمام زندگی درس و تدریس میں گزری، لیکن ایک محقّق کے طور پر بھی ان کی خدمات مثالی اور قابلِ تقلید ہیں۔ بقول علّامہ عبدالستار عاصم ’’پروفیسر احمد علی صابر بولانوی کی یہ تحقیقی کتاب اردو زبان، برّ ِصغیر کی صوفی روایت، مذہبی تحریکات اور تاریخی و تہذیبی حوالوں پر مشتمل ایک علمی خزانہ ہے۔‘‘

دکن میں اردو کا مطالعہ، گجروی ادب، گجرات میں اردو، دکن میں اردو بہمینہ دور میں، دکن میں اردو (عادل شاہی دور کا ادب)، دکن میں اردو گول کنڈہ، جنوبی ہند دکن میں اردو مغلیہ دور میں، شمالی ہند میں شاعری کا آغاز، جیسے عنوانات سے بھی مصنّف کے مطالعے اور علمی بصیرت کا پتا چلتا ہے۔ پروفیسر احمد علی صابر کا بنیادی تعلق کوئٹہ، بلوچستان سے ہے۔

وہ صدر شعبۂ اردو، گورنمنٹ سائنس کالج، کوئٹہ بھی رہے۔ کتاب میں ڈاکٹر عبدالرشید آزاد، پروفیسر صدف چنگیزی، عبدالحلیم مینگل، غلام مصطفیٰ آزاد، ڈاکٹر شکیل احمد خان، علّامہ عبدالستار عاصم، پروفیسر عبدالرشید حسرت، محمّد نسیم، سیّد زاہد حسین نعیی، آغا گل اور سلطان محمود شاہین کے مضامین بھی شامل ہیں۔

سنڈے میگزین سے مزید