• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امین شیدائی

مبارک آپ کو حج کی سعادت

خدا نے آپ کو بخشی ہے نعمت

مبارک دیکھنا شہرِ مدینہ

مبارک بیتِ اقدس کی زیارت

مبارک گنبدِ خضراء کا سایہ

مبارک دامنِ فخرِ رسالت

مبارک بوسہ ہائے حجرِ اسود

مبارک ہو وہاں کی ہر عبادت

مبارک ہوں جماعت کی نمازیں

مبارک ہو وہاں کا ذکرِ خلوت

مبارک ہو یہاں زم زم کا پینا

وہاں کوثر ملے، ایسی ہو قسمت

سہولت ہو میسّر یاں کچھ ایسی

کہ ہو ہر سال واں جانے کی صُورت

یہ دونوں پائوں، مصروفِ سفر ہوں

سمیٹوں دونوں ہاتھوں سے یہ دولت

سنڈے میگزین سے مزید