• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔

100 انڈیکس 3 ہزار 791 پوائٹس کم ہوکر ایک لاکھ 61 ہزار 805 پر بند ہوا ہے۔

 کاروباری دن میں 100 انڈیکس 3 ہزار 355 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح ایک لاکھ 64 ہزار 939 ۔ 

حصص بازار میں آج 49 کروڑ شیئرز کے سودے 19 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں  مارکیٹ کیپٹلائزیشن 399 ارب روپے کم ہوکر 17 ہزار 990 ارب روپے ہوگئی ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار 596 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید