وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں خطے کی تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی گزشتہ روز ایرانی صدر مسعود پزشکیاں سے بھی ملاقات کی تھی جو 90 منٹ تک جاری رہی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی ایسے وقت میں ایران گئے ہیں جب امریکا کی طرف سے ایران پر دوبارہ حملوں کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔