ایران کی اسٹاک مارکیٹ 80 دن بعد آج دوبارہ کھول دی گئی۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق تہران اسٹاک ایکسچینج مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کاروبار کے لیے کھلی۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی اسٹاک مارکیٹ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد بند کر دی گئی تھی۔
اس سے قبل ایران کی پارلیمانی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔
ایک بیان میں ابراہیم رضائی نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مزید شرمندہ کریں گے۔