راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام بھارت کے یوم آزادی، 15اگست کویومِ سیاہ کے طور پر منانے کے سلسلے میں پریس کلب لیاقت باغ سے انڈیا مردہ باد طلباء ریلی نکالی گئی۔ ۔ریلی کی قیادت ناظم اعلیٰ ایم ایس او پاکستان محسن خان نے کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے ہمارا رشتہ کلمہ کی بنیاد پر ہے اور رشتے سے کشمیری پاکستانی ہیں ۔ آج کشمیر کے چپہ چپہ میں آزادی کے نعرے گونج رہے ہیں ۔ جو اس بات کی علامت ہے کہ سنگینوں کے سائے میں کبھی بھی باشعور عوام پر حکومت کی نہیں جاسکتی ۔ ڈیڑھ ماہ سے وادی کشمیرکے باسیوں کو بنیادی ، انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ ناظم پنجاب سردار مظہراور بلال ربانی نےکہا کہ کشمیرپر قبضہ کی کوشش میں مودی سرکار درندگی پر اُتر آئی ہے ۔ آئے روز مقبوضہ کشمیر میں بچوں اور عورتوں ظلم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ دنیا کااس کا نوٹس لے ۔