• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کے ساتھ ہیں: علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور— فائل فوٹو
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور— فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کے ساتھ ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستان پر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی اقدام سے خطے میں امن و استحکام کو سنگین خطرہ ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بین الصوبائی یکجہتی کے جذبے کے تحت وفاق سے تعاون کےلیے تیار ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ امدادی سامان اور عملہ بھی طلب کرنے پر بھیجیں گے۔

قومی خبریں سے مزید