• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور پاکستان میں حالات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، مارکو روبیو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ صورتحال جلد ختم ہو جائے گی۔

بھارت کے پاکستان پر حملے اور پاکستان کی جوابی کارروائی پر اپنے بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مسئلے کے پر امن حل کے لیے بھارتی اور پاکستانی قیادت سے رابطے جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، پرامن حل کی طرف ہندوستانی اور پاکستانی قیادت دونوں کو شامل کرنا جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے مشیر قومی سلامتی سے رابطہ کرکے بھارتی میزائل حملوں کے بعد کی صورتحال پر گفتگو کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید