• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا دن دیہاڑے کچہری کے باہر سے اغوا، لڑکا بازیاب

ملتان(سٹاف رپورٹر) پسند کی شادی کرنے والا جوڑا دن دیہاڑے کچہری کے باہر سے اغوا، پولیس نے لڑکے کو بازیاب کروا لیا، تفصیل کے مطابق جوڈیشل ٹاور کے قریب پسند کی شادی کرنے والے ایک جوڑے کو اغوا کر لیا گیا، بستی ملوک کی رہائشی اسما نے مظہر عباس نامی شخص سے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی اور گزشتہ روز ملتان کی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے پیش ہوئی تھی، ذرائع کے مطابق عدالت نے لڑکی کو پولیس پروٹیکشن میں گھر روانہ کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم جوڈیشل ٹاور کی پارکنگ کے باہر سے نامعلوم افراد نے گاڑی کے شیشے توڑ کر لڑکی اور اس کے شوہر کو اغوا کر لیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے دوران پولیس اہلکار موقع پر موجود تھے لیکن ملزمان کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واقعے کے بعد کچہری میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جب کہ اس واقعے نے ناقص سکیورٹی کی پول بھی کھول دی ہے، ادھر مغوی لڑکے کے بھائی صفدر حسین کی جانب سے تھانہ چہلیک میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی، جس 20 ملزمان پر اغوا کا الزام عائد کیا گیا، بعد ازاں تھانہ چہلیک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کو بازیاب کروا لیا جب کہ لڑکی اپنے اہل خانہ کے پاس ہے۔
ملتان سے مزید