• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: ایچ آئی وی پازیٹو مریض کی سرجری کا معاملہ، 9 ڈاکٹر، 1 نرس معطل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملتان کے نشتر اسپتال میں مشتبہ ایچ آئی وی پازیٹو مریض کی سرجری کے معاملے پر واقعے میں ملوث 9 ڈاکٹروں اور 1 نرس کو معطل کر دیا گیا۔

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق انکوائری مکمل ہونے تک تمام متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

واقعے میں ملوث پوسٹ گریجویشن ٹریننگ کرنے والے ڈاکٹرز کی ٹریننگ بھی فوری طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

نشتر اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ معطل کیے جانے والے تمام ڈاکٹرز بغیر اجازت اسٹیشن نہیں چھوڑ سکتے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ واقعے کی انکوائری کے لیے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل شعبۂ سرجری کے ڈاکٹرز نے بغیر ایچ آئی وی رپورٹ کے 1 مریض کی سرجری کر دی تھی جبکہ مشتبہ مریض کی رپورٹ آنے پر انکشاف ہوا کہ وہ ایچ آئی وی پازیٹو تھا۔

ایم ایس نشتر اسپتال کے مطابق آپریشن تھیٹر میں کام کرنے والے 10 سے زائد ڈاکٹرز اور اسٹاف کا بھی ایچ آئی وی ٹیسٹ کرایا گیا ہے۔

صحت سے مزید