ملک میں سونے کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں، آج سونا فی تولہ 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے ساتھ ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 77 ہزار 762 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 943 روپے بڑھ کر کر 4 لاکھ 9 ہزار 603 روپے ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 46 ڈالرز اضافے سے 4554 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔