پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء فوٹوگرافر بن گئیں۔
آل راؤنڈر فاطمہ ثناء نے کرکٹ کے ساتھ کمال کی فوٹوگرافی کر کے ساتھی کھلاڑیوں کو حیران کر دیا۔
پی سی بی نے فاطمہ ثناء کی فوٹوگرافی کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ آئرلینڈ روانگی کے دوران ساتھی کھلاڑیوں کی تصاویر بناتی دکھائی دے رہی ہیں۔
تصاویر دیکھ کر ساتھی کھلاڑیوں نے کپتان کی شاندار فوٹوگرافی کی مہارت کی تعریفیں کیں۔
اس دوران ٹیم میں خوشگوار ماحول دیکھنے میں آیا۔