اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے عرب اسلامی اور یورپی ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
اس موقع پر فلسطین کی صورتحال اور خطے میں جاری امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں پاکستان مشن کے اہلکاروں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔