• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ نے شادی کر کے کیا حاصل کرلیا؟ 47 سالہ شمیتا شیٹی کا ٹرولز کو کرارا جواب

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بالی ووڈ اداکارہ شمیتا شیٹی نے سوشل میڈیا پر بڑھتی عمر اور غیر شادی شدہ ہونے پر تنقید کرنے والے صارف کو کرارا جواب دے دیا۔ 

اداکارہ نے ٹرولز کے تبصروں کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے انہیں فوری اَن فالو کرنے کا مشورہ دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ اب پہلے جیسی نہیں رہیں، عمر ہو گئی ہے‘، جس پر شمیتا شیٹی نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہر انسان بدلتا ہے اور یہی زندگی کا قدرتی اصول ہے۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی اس عمر میں صحت مند، فِٹ اور خوش ہوں اور یہی میرے لیے سب سے اہم بات ہے۔

ایک اور تبصرے میں صارف نے کہا کہ ’اگر وقت پر شادی کر لیتیں تو آج آپ کے بچے بڑے ہو چکے ہوتے،‘ جس پر شمیتا برہم ہو گئیں۔ 

اُنہوں نے جواب دیا ’آپ نے شادی کر کے کیا حاصل کر لیا ہے بھائی؟ آخر سنگل خواتین کو عمر کا طعنہ دینے اور فرسودہ سوچ مسلط کرنے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید