اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں واقع ایک گھر میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سلنڈر دھماکے کے باعث آگ لگنے سے 5 افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
گھر کے فرسٹ فلور پر کچن میں گیس لیکیج کے باعث سلنڈر پھٹا، جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔