ایران امریکا معاہدے کی خبروں کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔
برینٹ خام تیل کی 94 ڈالرز فی بیرل، ڈبلیو ٹی آئی کی 89 ڈالرز فی بیرل میں ٹریڈنگ جاری ہے۔
دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
جاپان نکئی انڈیکس میں 2.67 فیصد اور ہانگ کانگ ہینگ سینگ میں 1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔