• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28 ویں ترمیم کا ابھی کوئی باقاعدہ مسودہ سامنے نہیں آیا، گورنر کے پی

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 28 ویں آئینی ترمیم کا ابھی کوئی باقاعدہ مسودہ سامنے نہیں آیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے، ہم نے گندم اور سی این جی کے دیرینہ مسائل کو مشترکہ طور پر حل کیا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور سمجھتے تھے وہ اکیلے ہی سب کچھ ٹھیک کرسکتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے تھے۔

قومی خبریں سے مزید