• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹیاری، 2 برادریوں میں جھگڑا، خاتون سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے

مٹیاری میں ملاح اور ماچھی برادری کے 2 گروہوں میں جھگڑے کے دوران خاتون سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی مٹیاری کے مطابق دونوں گروہوں کے درمیان ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ہوا ہے، جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ 

ایس ایس پی مٹیاری کے مطابق معمولی تلخ کلامی نے پرتششد جھگڑے کی شکل اختیار کی، تمام ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ دونوں فریقین میں جوتوں کی خریداری کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔

پولیس نے دونوں گروہ کے 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جو پولیس اسٹیشن کے اندر بھی آپس میں لڑ پڑے تھے۔

ایس ایس پی مٹیاری کے مطابق جھگڑے کو رکوانے کےلیے اطراف کے تھانوں کی پولیس نفری بھی طلب کرلی ہے۔

قومی خبریں سے مزید