ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا فی تولہ 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
اس اضافے کے ساتھ ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 944 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 46 ڈالرز کے اضافے سے 4540 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔