پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 721 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 321 پوائنٹس پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 70 ہزار 248 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 71 ہزار 527 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 600 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔