• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر غلام شبیر شاہ پراسیکیوٹر جنرل سندھ تعینات

بیرسٹر غلام شبیر شاہ—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
بیرسٹر غلام شبیر شاہ—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

سندھ حکومت نے بیرسٹر غلام شبیر شاہ کو پراسیکیوٹر جنرل سندھ تعینات کر دیا۔

محکمۂ قانون سندھ نے بیرسٹر غلام شبیر شاہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

بیرسٹر غلام شبیر شاہ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کے صاحبزادے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ عہدہ پراسیکیوٹر جنرل فیض شاہ کی سندھ ہائی کورٹ کے جج کے طور پر تعیناتی کے بعد خالی ہوا تھا۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل منتظر مہدی قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔

قومی خبریں سے مزید