پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔ 100 انڈیکس 0.41 فیصد کمی پر بند ہوا۔
حصص بازار کا بینچ مارک 100 انڈیکس 696 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 70 ہزار 478 پر بند ہوا، جو کاروباری ہفتے میں دو فیصد کم ہوا ہے۔
حصص بازار میں آج 72 کروڑ شیئرز کے سودے کاروباری ہفتے کا سب سے بڑا تجارتی حجم ہے۔ بازار کے کاروبار کی مالیت 6 ارب 75 کروڑ روپے رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 45 ارب روپے کم ہوکر 18 ہزار 928 ارب روپے ہوگئی ہے۔