ملک میں آئندہ ایک ہفتے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 377 روپے 78 فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، ڈیزل کی قیمت 380 روپے 78پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔