کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر )پریم نگر ’دی لینڈ آف لوو‘ میں سجی سروں کی ایک محفل کا شاندارانعقادکیا، جہاں استاد راحت فتح علی خان نے اپنی جادوئی آواز کا ایسا سحر جگایا کہ وقت جیسے تھم سا گیاہو۔ راحت فتح علی نے جنگ سے گفتگو میں کہا کہ کراچی میں پرفارم کرکے دل خوش ہوجاتا ہے۔ کنسرٹ میں اداکارہ سنیتا ماشل، دیپک پروانی علی خان سمیت نامور فنکاروں اور ہزاروں شائقین موسیقی نے شرکت کی، منچلے رات گئے جھومتے رہے، شاہ زمان علی خان نے استاد نصرت کی یادیں تازہ کردیں۔ موسیقی کی اس شام میں دل دھڑکے اور فضا سروں سے معطر ہوگئی۔پریم نگر کی فضاؤں میں جب سازوں نے انگڑائی لی،تو سریلی شام میں شائقین موسیقی بھی جھومتے نظر آئے ۔